22 نومبر ، 2014
بہاول پور ...... بہاول پور کے ہاکی اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ق آج جلسہ کر رہی ہے ،جس سے پارٹی قائدین اور اتحادی جماعتوں کےرہنما خطاب کریں گے ۔بہاول پور کے ہاکی اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ق آج عوامی جلسہ کر رہی ہے ۔جلسے میں پارٹی قائدین چوہدری شجاعت ،پرویز الہی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے ۔جلسہ گاہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جلسہ کی انتظامیہ کے مطابق میدان میں شرکا کے لئے 20ہزا رکرسیاں لگائی گئی ہیں ۔ سیکیورٹی کے انتظا مات انتہائی سخت ہیں ،ایک ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں ۔جلسہ دن تین بجے شروع ہوگا۔