دنیا
22 نومبر ، 2014

ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان ایٹمی معاہدےمیں دو دن رہ گئے

ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان ایٹمی معاہدےمیں دو دن رہ گئے

ویانا......ایرانی ایٹمی معاہدے کی ڈیڈلائن میں صرف دو دن رہ گئےہیں لیکن ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں کوئی خا ص پیش رفت نہیں ہوسکی ہےجیسے جیسے ایٹمی معاہدے کی حتمی تاریخ قریب آرہی ہے۔ مذاکرات میں بھی تیزی پیدا ہوگئی ہے۔آسٹریا کے دارالحکومت میں ویانا میں امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ۔یہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ دونوں رہنمائوں نے مذاکرات میں پیدا شدہ تعطل کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق جان کیری نے ویانا میں اپنا قیام بڑھاتے ہوئے دورہ پیرس منسوخ کردیا ہے۔ملاقات کے بعد جواد ظریف نے بھی ویانا میں ہی ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت تو ہوئی نہیں کہ تہران جاکر جس پر مشارت کی جاسکے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی ویانا روانگی سے قبل کہا تھا کہ بات چیت میں نمایاں خلیج نظر آرہی ہے جبکہ روس نے کہا کہ تمام فریق معاہدے پر تو تیار نظر آرہے ہیں تاہم سیاسی عزم کا فقدان نظر آرہا ہے۔

مزید خبریں :