پاکستان
22 نومبر ، 2014

بنوں آئی ڈی پیز کیمپ میں آتشزدگی،10خیمے جل گئے

بنوں آئی ڈی پیز کیمپ میں آتشزدگی،10خیمے جل گئے

بنوں......بنوں کے بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں آگ لگنے سے دس خیمے جل گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بکا خیل کیمپ میں آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس کی وجہ 10 خیمے جل گئے ، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،بکاخیل کیمپ جوکہ بنوں سے 14 کلو میٹر دور واقع ہے اس کیمپ میں 19 ہزار افراد مقیم ہیں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :