پاکستان
22 نومبر ، 2014

سپریم کورٹ نےمسیحی جوڑے کو جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نےمسیحی جوڑے کو جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عدالتی فیصلے پرحکومت کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ جمع نہ کرانے کا بھی از خود نوٹس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑےکو جلانے کے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے 3 دن میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے حکومت کو متعدد اقدامات کرکے عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا مگر یاد دہانیوں کے باوجود وفاق اور صوبائی حکومتوں نےتاحال عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ جمع نہیں جس پر انہیں 3 دن میں جامع جواب داخل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :