22 نومبر ، 2014
کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سازی کیمپ پر کریکرحملے میں زخمی ہونیوالا عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔اورنگی ٹائون 5نمبر میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آور نے کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔حملے میں ایم کیو ایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین، عبد اللہ شیخ اور سیف الدین خالد سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے تھے۔جن میں ایک آج دوران علاج چل بسا۔