22 نومبر ، 2014
لاہور .......پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری کاکہناہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کامنصوبہ پٹیالہ ہاؤس میں بنا ، باقاعدہ سیٹ لگا کر بیانات ریکارڈ کرنے کی ریہرسل کی گئی ، طاہر القادری کا نیا انکشاف کرتے ہوئے جے آئی ٹی مسترد کردی ۔ بھکر روانگی سےقبل لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہاکہ قاتلوں کی جے آئی ٹی منظورنہیں،وہ جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن نے پنجاب حکومت کو مجرم قراردےدیا، یہ جنگ رُکنے والی نہیں،وہ اپنی منزل سےپیچھے ہٹے ہیں اورنہ ہی ہٹیں گے۔طاہر القادری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرنہ لانے کے لیے حکومت نے لاہورہائی کورٹ سے حکمِ امتناعی لے لیا۔ان کاکہناتھاکہ وہ واضح کر چکےہیںکہ جے آئی ٹی میں شامل نہیں ہوں گے،پنجاب پولیس کا کوئی افسرجے آئی ٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔طاہرالقادری نےبتایاکہ انہیں برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت ملی ہے،بھارت سے بھی دعوت آئی ہے،لیکن بوجوہ قبول نہیں کی،ویڈیولنک سے خطاب کریں گے،انہوں نےکہاکہ30نومبرکو جلسے میں شرکت کی دعوت ملی تو غورکروں گے،گیس کے ٹیرف میں 30 فی صد اضافے کی منظوری دی گئی ہےلیکن عوام سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے اضافہ مسترد کردیا ۔