دنیا
23 نومبر ، 2014

جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، کئی مکانات گر گئے، 40 افراد زخمی

جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، کئی مکانات گر گئے، 40 افراد زخمی

بیجنگ/ٹوکیو........چین کے صوبے سیچوان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک،42 زخمی ہوگئے۔جاپان میں بھی 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کے صوبے سیچوان کے قصبے کینگ ڈنگ میں گزشتہ رات 6.3 شدت کے زلزلے نے زمین ہلا دی۔ زلزلے کے باعث 55 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین میں سب سے زیادہ طلبہ شامل ہیں جن کے لیے الگ سے 50 ٹینٹ قائم کردیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مچنے والے بھگڈر میں کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔ جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب جاپان کے وسط میں گزشتہ شام 6.8 شدت کے زلزلے میں کئی مکانات گرنے سے 39 افراد زخمی ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔ کچھ دیر کیلئے تیز رفتار ٹرین کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :