پاکستان
24 اپریل ، 2012

حیدرآباد کرائم فری شہر نہیں بن سکتا،ایس ایس پی

حیدرآباد. . . .ایس ایس پی حیدرآباد اسد شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کرائم فری شہر نہیں بن سکتا۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی اسد شاہ نے بتایا کہ حالی روڈ پولیس نے چار خطرناک ڈاکووٴں کو گرفتار کیا ہے جوحیدرآبادسمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں اسٹریٹ کرائم ،لوٹ مار، اغواء برائے تاوان، قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ڈاکووٴں کی گرفتاری سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔انھوں نے بتایا کہ حیدرآبادمیں2900پولیس اہل کارہیں۔ان میں سے 1600پولیس اہل کارجوڈیشل افسران اور سیاست دانوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

مزید خبریں :