24 اپریل ، 2012
واشنگٹن . . .. امریکا نے ایران کی جانب سے ڈرون طیارے کی نقل بنانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔مریکی وزیر دفاع لیون پنٹیا نے کولمبیا کے دورے پرجاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ایران کے پاس ڈرون طیارے بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ان کا کہناتھاکہ پینٹاگان کاڈرون طیاروں کا پروگرام خفیہ ہے،اس کی تفیصلات نہیں بتائی جا سکتیں۔گزشتہ روز ایران کے نیول کمانڈر جنرل عامر علی نے دعویٰ کیا تھاکہ ایرانی انجینئزز اورماہرین نے امریکی ڈورن طیارے کو ڈی کوڈ کرکے ڈورن طیارے کی نقل تیارکرلی ہے۔