پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہور:بچوں کومفت تعلیم کی فراہمی کاکیس ،سیکرٹری تعلیم طلب

لاہور:بچوں کومفت تعلیم کی فراہمی کاکیس ،سیکرٹری تعلیم طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ میں 18وین آئینی ترمیم کے تحت چھ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کومفت تعلیم کی فراہمی کے کیس میں سیکرٹری تعلیم پنجاب کو27اپریل کوطلب کرلیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ گذشتہ سماعت پر مفت تعلیم کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں غلط فہمی کی بنیاد پر بیان دیدیاگیاتھا اس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہاکہ کیااب عدالتیں لاافسروں کی بات کابھی اعتبار نہ کریں، لاافسرمکمل تیاری کیساتھ عدالتوں میں ذمہ دارانہ بیانات دیاکریں۔عدالت کے روبرو اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہاکہ اٹھارویں آئین ی ترمیم کے بعد چھ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کومفت اوریکساں تعلیم فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے مگرحکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں اورنہ ہی کوئی قانون سازی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :