پاکستان
24 اپریل ، 2012

بورے والہ: ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے2افراد ہلاک

بورے والہ … بورے والہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں جا گری جس کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق محمد رفیع اور محمد عاشق ٹریکٹر ٹرالی پرملتان روڈبورے والہ پر پی آئی لنک نہر سے گزر رہے تھے کہ پل کے اوپرایک سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیورٹریکٹر پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ ٹرالی پل کا جنگلہ توڑ کر پی آئی لنک نہرمیں گر گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد رفیع اور اس کا ساتھی محمد عاشق ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گئے جہاں محمد رفیع موقع پر جبکہ محمد عاشق اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :