پاکستان
24 اپریل ، 2012

بھوجا تحقیقاتی کمیشن، عدالتی کم کمیشن زیادہ ہے، شہباز شریف

بھوجا تحقیقاتی کمیشن، عدالتی کم کمیشن زیادہ ہے، شہباز شریف

سیالکوٹ… وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز کالج میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لیپ ٹاپ کی تقسیم میں مجھے طلبا و طالبات میں جوش اور امید کی کرن نظر آتی ہے، اور سمجھتا ہوں کہ آئندہ چند سالوں میں ہمارے ملکی حالات بدل جائیں ،شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملکی خزانے کو جس طرح لوٹا جارہا ہے ان علی بابا چالیس چوروں سے انہیں طلبا اور طالبات نے پاکستان کو چھٹکارا دلوانا ہے، بھوجا ہو یاکوئی اور ائیرلائن ،اس میں 127 قیمتی جانیں گئیں اس کے لئے ایک آزاد عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے، لیکن وزیر اعظم جو کمیشن بناتے ہیں وہ عدالتی کم ہے اور کمیشن زیادہ ہے۔

مزید خبریں :