کھیل
26 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

شارجہ...... تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کےتیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، توفیق عمر اور احسان عادل کی جگہ محمد حفیظ اور محمدطلحہ ٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈکی جانب سے نیشام کی جگہ ڈینیل ویٹوری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 248 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

مزید خبریں :