24 اپریل ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال تھوڑا کم ہو کر 3ہزار میگاواٹ پر آ گیا ہے تاہم شہروں اور دیہات میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں معمولی کمی بھی نہیں لائی گئی۔ پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ اور طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے ،اس وقت ہائیڈل پیداوار 3474 میگاواٹ، تھرمل 1763،آئی پی پیز 6277 میگاواٹ ہے ،کراچی کو 680 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے ، دوسری طرف لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی، اکثر شہروں میں دورانیہ 14 سے 20 گھنٹے تک برقرار ہے ، صارفین صورت حال سے سخت پریشان ہیں اور اسے حکومت کی ناکامی قرار دے رہے ہیں ۔