کھیل
26 نومبر ، 2014

حفیظ کی شاندار سنچری،چائے کے وقفے پرپاکستان3وکٹوں پر186 رنز

 حفیظ کی شاندار سنچری،چائے کے وقفے پرپاکستان3وکٹوں پر186 رنز

شارجہ......محمد حفیظ کی شاندار سنچری کے باعث پاکستان نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزچائے کے وقفے پر3 وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنالیے۔محمد حفیظ123 اورمصباح الحق4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 44 کے مجموعی اسکور پرشان مسعود12 رنزبناکر کریگ کی گیند پربولڈ ہوگئے۔محمد حفیظ اور اظہر علی نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 131 تک پہنچادیا ، اس موقع پر اظہر علی 39 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کریگ کے حصے میں آئی۔محمد حفیظ اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنائے۔یونس خان ویٹوری کا شکار بنے، وہ صرف 5 رنزبناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں حفیظ کی یہ دوسری سنچری ہے،انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست 101 رنز بنائے تھے۔شارجہ ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، توفیق عمر اور احسان عادل کی جگہ محمد حفیظ اور محمدطلحہ ٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈکی جانب سے نیشام کی جگہ ڈینیل ویٹوری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 248 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

مزید خبریں :