کھیل
29 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ :پاکستان مشکلات کا شکار،نیوزی لینڈ کی 286رنز کی برتری

شارجہ ٹیسٹ :پاکستان مشکلات کا شکار،نیوزی لینڈ کی 286رنز کی برتری

شارجہ ......شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 8وکٹوں کے نقصان پر 637رنز بنائے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 286رنز کی برتری حاصل کر لی۔ شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا دن ریکارڈ ساز بن گیا، نیوزی لینڈ نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 18چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے خلاف کیوی ٹیم نے سب سے بڑا اسکور بنایا، برینڈن مکولم نے ڈبل سنچری بنائی جو سالِ رواں کے دوران ان کی تیسری ڈبل سنچری ہے، انہوں نے 188 گیندوں پر 202 رنز بنائے۔ جبکہ کین ولیم سن نے 192رنز بنائے، ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 297رنز بنائے جو نیوزی لینڈ کا کسی بھی ٹیم کے خلاف دوسری وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ ہے۔ ان کے علاوہ راس ٹیلر، کورے اینڈرسن اور ٹم ساؤتھی نے 50,50 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 4اور یاسر شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :