24 اپریل ، 2012
کراچی…کئی سالوں بعد پاکستان واپسی کے بعد اداکارہ شبنم آج اپنے پرانے ساتھی اداکار لہری کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئیں،کئی دہائیوں تک پاکستانی فلم صنعت پر بطور ہیروئین راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ نے پاکستان میں اپنے پندرہ روزہ دورے کا آغاز اپنے پرانے ساتھی اور لیجینڈری کامیڈی اسٹار لہری کی عیادت سے کیا۔لہری کو پھول پیش کرتے ہوئے عیادت کے بعد شبنم نے میڈیا سے گفتگو مییں بتایا کہ انہیں نے لہری کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور کئی سالوں بعد لہری بھائی سے یہ ملاقات انکے لئے خوشی کا باعث ہے،نیٹ ،لہری کو ایک بڑا فنکار اور منفرد ا سٹائل کا مزاحیہ اداکار قرار دیتے ہوئے شبنم نے کہا ہے کہ حکومت کو انکی سرپرستی کرنی چاہئے،ساٹھ ، ستر اور اسی کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ کئی سالوں قبل پاکستان سے بنگلہ دیش لوٹنے کے بعد حال ہی میں اپنے پرانے ساتھیوں اور پرستاروں سے ملنے کے لئے اپنے شوہر روبن گھوش کے ہمراہ پاکستان واپس آئی ہیں۔