01 دسمبر ، 2014
کراچی.......کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے باعث راشد منہاس روڈ، ڈالمیا،جوہر چورنگی اور گلشن اقبال میں شدید ٹریفک جام دیکھا جارہا ہےاور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ،ڈالمیا،جوہرچورنگی اور الہ دین پارک کےاطراف شدید ٹریفک جام ہےجبکہ گلشن اقبال،نیوٹاؤن اوردیگرعلاقوں میں بھی ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔یونیورسٹی روڈ اوراطراف کے راستے رات گئے ہی بند کردیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفاعی نمائش کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔