01 دسمبر ، 2014
کراچی ........وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2014‘‘ کا افتتاح کردیا اورکہا جدید اور بہتر مسلح افواج پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کیلیے ناگزیر ہیں، پاکستان کے پاس اس وقت ایک جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔ آپریشن ضربِ عضب کی مکمل کامیابی کیلیے پرعزم ہیں۔ خود مختاری کا تحفظ آزاد ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ریاست کو ہر دم تیار رہنا ہے۔ثابت کیا ہے کہ جدید ترین دفاعی نظام صرف ترقی یافتہ ملکوں کا استحقاق نہیں۔