01 دسمبر ، 2014
لاہور....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نےملک دشمن ایجنڈے کااعلان کیاہے۔ان کی ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کےخلاف اعلانِ جنگ ہے۔ عمران خان نے ملک بند کرنے کے لئےاس تاریخ کاچناؤ کیاجس دن پہلےبھی دشمنوں نے پاکستان توڑا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نےلاہورمیں ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال،سیاسی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا، شہباز شریف نےکہاکہ لندن پلان کی ناکامی کے بعد عوام پلان سی کو بھی"سی آف" کر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی ملک وقوم کے مفادات کے منافی ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال کا اس موقع پر کہناتھاکہ عمران خان کی کال پر کوئی کاروباری فرد کان نہیں دھرے گا۔