پاکستان
01 دسمبر ، 2014

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ اے آر وائی کے مالک پر برہم

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ اے آر وائی کے مالک پر برہم

اسلام آباد ...... سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں اے آر وائی کے مالک اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مہلت دیدی ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نےاےآروائی کےمالک سلمان اقبال، مبشر لقمان سمیت دیگرکیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر اے آر وائی کے مالک اور ان کے وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جسٹس اعجاز چودھری نے کہا کہ 3ججزعدالت میں بیٹھےہیں، نہ سلمان اقبال آتےہیں نہ ان کا وکیل، یہ رویہ ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔جس پر ایڈوکیٹ کامران مرتضی نے کہا کہ عدالت مہلت دے،مجھےعرفان قادر نےفون کرکےاپنی مجبوری بتائی ہے۔اس موقع پرجسٹس اعجاز نے کہا کہ عرفان قادرنہ تو عدالت کی عزت کرتے ہیں نہ ہی پیش ہوتے ہیں، سپریم کورٹ کیساتھ آپ یہ کر رہے ہیں ماتحت عدالتوں کیساتھ کیاکرتے ہونگے۔جسٹس اعجاز نے مزید کہا کہ دو تین روزکی مہلت نہیں دےسکتے،صرف ایک روز کی مہلت دےرہے ہیں۔

مزید خبریں :