پاکستان
01 دسمبر ، 2014

جے یو آئی کاملک گیر مظاہرے، یکم مارچ کو اسلام آباد میںاحتجاج کا اعلان

جے یو آئی کاملک گیر مظاہرے، یکم مارچ کو اسلام آباد میںاحتجاج کا اعلان

سکھر .......جمعیت علمائے اسلام ف نے ڈاکٹرخالد محمود سومروکے قتل کے خلاف ملک گیرمظاہرے اور یکم مارچ 2015 میں اسلام آباد میں سب سے بڑا احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سکھر میں جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانافضل الرحمان کہتےہیں کہ آج کے دورمیں جو امن کی بات کرے وہی سب سے بڑا مجرم قرارپاتاہے،عمران خان کے اے سے لیکر زیڈ تک سارے پلان ناکام ہیں،جے یوآئی ف پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے۔پاکستان میں جے یوآئی اس وقت مظلوم جماعت ہے ۔ جس کو ٹارگٹ کیاجارہاہے۔ڈاکٹرخالد محمود سومروکی شہادت قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بلیک واٹرکو پاکستان میں آنے کی اجازت کس نے دی،انہیں700ویزے کس نے جاری کئے۔مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام پلان ناکام ہیں ۔ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ جے یوآئی کے لیڈرکے قتل پر اظہارافسوس کرتے۔انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومروکے احتجاج کو بدمعاشی قراردیاگیا۔

مزید خبریں :