01 دسمبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےکارکن ساجدکوایئرپورٹ کےقریب سےاغواکیاگیا،انھیں دبئی جاتےہوئےایئرپورٹ کی پارکنگ سےڈبل کیبن میں لےجایاگیا،جس کے تین گھنٹےبعدساجدکی لاش ملیرندی سےمل گئی،ہم نےعدالت سمیت ہردروازہ کھٹکھٹایا،کہیں سےانصاف نہیں ملا۔انھوں نے خیالات کا اظہار پیر کی شام ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ کراچی میںآپریشن شروع ہونےکےبعد24کارکنان کواغواکیاگیا، اغواکےبعدان کارکنان کی لاشیں ملیں،ہم نے یہ ملک لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اس لیے بنایا تھا کہ ہماری نسلیں عزت اور آبرو کی زندگی گزاریں مگر یہاں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے،ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کوبیرون ملک جاتے ہوئے بھی اغوا کرلیا جاتا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت ایم کیوایم کےکارکن ساجدکےقتل کی تحقیقات کرائے،اس میں کوئی ابہام نہیں کہ ساجدکوگرفتاراورقتل کرنیوالےپولیس اہلکارہی تھے،انھوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے چپے چپے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اس میں دیکھا جائے تو اغوا کرنے والے پولیس والے نظر آجائیں گے۔ارکان رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ظالمانہ اور سفاکانہ معاملے کی تحقیقات کراکر قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔