02 دسمبر ، 2014
لاہور......پاکستانی ہاکی ٹیم چمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئی۔ہیڈ کوچ شہنازشیخ اورکپتان محمد عمران کاکہناتھاجیت کے جذبے کےساتھ جارہے ہیں کوشش ہوگی سرخروہوکرلوٹیں۔ واہگہ بارڈ رکے راستے بھارت جانے والی 18رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں چھ دسمبرکوبلجیم کےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہیڈ کوچ شہنازشیخ کاکہناتھا کہ لڑکوں نے اس ایونٹ کےلئے بڑی محنت کی ہےایشین گیمز میں جوکمی رہ گئی تھی اسے پوراکرنے کی بھرپورکوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ جیت کرواپس آئیں۔اچھی پرفارمنس کاتسلسل برقراررکھیں۔کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران نے کہاکہ کوشش ہوگی اپنی رینکنگ بہتربنائیں۔جیت کے جذبے کے ساتھ جارہے ہیں ،کوشش ہوگی کہ ٹرافی کے ساتھ واپس آئیں۔