02 دسمبر ، 2014
کراچی......قومی ایئر لائین سے وصولیاں نہ ہونے کے باعث پی ایس او بھی ریفائنریز کو رقم ادا کرنے سے قاصر ہے ۔پی ایس او حکام کے مطابق عدم ادائیگی کے باعث ریفائنریز کی جانب سے جیٹ فیول کی سپلائی معطل ہوجانے کے بعدکمپنی قومی ایئر لائین کو ایندھن کی فراہمی جاری نہ رکھ سکی ۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جیٹ فیول کی سپلائی رک چکی ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ ہے۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کمپنی کو 12 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں رقم مل جائے تو پی ایس او بھی اپنے واجبات ادا کردے گی جس کے بعد ریفائنریز جیٹ فیول کی سپلائی بحال کرسکتی ہیں۔