03 دسمبر ، 2014
کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے گیلانی روڈ سے اغوا ہونے ڈاکٹر منوج کمار کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ما ہر تعلیم ڈاکٹر منوج کمار کےاغواء کےحوالے سے ایس پی سی آئی اے شو کت علی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو کیس کے مختلف پہلوووں کا جائزہ لے گی اورجائے وقوعہ سے حاصل کئے گئے شو ا ہد کی روشنی میں ملزمان کا سراغ لگا نے کی کوشش کریگا ڈاکٹر منوج کمار کو گذشتہ روز دوپہر کو اپنے گھر سے مقا می ٹیوشن اکیڈمی آتے ہوئے الگیلا نی روڈ سے اغواء کرلیاگیاتھا۔