03 دسمبر ، 2014
مظفرآباد .......آزادکشمیر کی وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے قریب تھا جس کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس سے وادی نیلم میں جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ مقامی افراد زلزلے کی شدت سے گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و حراس پھیل گیا،تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔