انٹرٹینمنٹ
24 جنوری ، 2012

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم سیونگ فیس آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم سیونگ فیس آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد

کراچی… ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی مختصر دستاویزی فلم سیونگ فیس کو آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اس دستاویزی فلم کا موضوع ایک ایسا پلاسٹک سرجن ہے جو تیزاب سے جھلس جانے والی خواتین کا علاج کرتا ہے۔شرمین عبید اس آسکر نامزدگی سے قبل اپنی ایک اور دستاویزی فلم پاکستان طالبان جنریشن کے لئے بین الااقوامی ایمی ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :