کاروبار
04 دسمبر ، 2014

حکومت آئندہ 3 ماہ میں بینکوں سے 775 ارب کا قرض لے گی

حکومت آئندہ 3 ماہ میں بینکوں سے 775 ارب کا قرض لے گی

کراچی ......حکومت آئندہ 3 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 775 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرے گی۔اس کے علاوہ 150 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2014 سے فروری 2015 کے دوران حکومت 3 ، 6 اور 12 ماہ کے مجموعی طور پر 775 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز کمرشل بینکوں کو فروخت کرے گی ۔اس عرصے کے دوران حکومت 500 ارب روپے کے قریب پرانا قرضہ بینکوں کو واپس لوٹائے گی بھی ۔رواں مالی سال حکومت نے مرکزی بینک سے قرضوں کے حصول کو لگام ڈالے رکھی ہے۔ معیشت میں زر کا پھیلاو محدود ہونے سے مہنگائی کی رفتار میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :