کاروبار
04 دسمبر ، 2014

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز بھی تیز ی کا تسلسل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز بھی تیز ی کا تسلسل

کراچی........ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اوپر جانے کے بعدتاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااور100 انڈیکس 218 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 32 ہزار 90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،جوکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے،اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی رقم موصول ہونے سے ملکی ذخائر بڑھنے کی امید سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،دوسری جانب مہنگائی کی رفتار تھم جانے سے بھی شرح سود میں کمی کے امکانات اجاگر ہونے سے سرمایہ کار حصص کی خریداری کو ترجیح دے رہیں ہیں۔

مزید خبریں :