کاروبار
04 دسمبر ، 2014

پی آئی اے کی دوسری کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری

پی آئی اے کی دوسری کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری

کراچی .....پاکستان اسٹیٹ آئل دو روز سے جیٹ فیول فراہم نہ کرسکی تو پی آئی اے نے بھی آنکھیں پھیر لیں۔ قومی ایئرلائن نے پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کرنے کے بجائے دیگر کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری شروع کردی۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق ریفائنریز نے پاکستان اسٹیٹ آئل کوادھار پر جیٹ فیول فراہم کرنے کیلئے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایندھن کی ترسیل روک رکھی ہے ۔دوسری جانب پی ائی اے جو پی ایس او کی 12 ارب روپے کی مقروض ہے ، ادھار چکانے کے بجائے اب دیگر ذرائع سے جیٹ فیل کی خریداری کررہی ہے ۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ اگر قومی ائرلائین واجبات کی ادائیگی شروع کردے تو پی ایس او ریفائنریز کو رقم ادا کرکے جیٹ فیول کی سپلائی بحال کراسکتی ہے ۔

مزید خبریں :