کھیل
05 دسمبر ، 2014

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا

دبئی ........پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر دومیچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ،اس سے قبل دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 136کا ہدف دیا تھا جوکہ گرین شرٹس نے19.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بناکر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ادا کیا، اور76رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔انکے علاوہ اویس ضیا20اور عمراکمل 27ناٹ آئوٹ دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔میکلیناگان ہی ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ پاکستان کے دو بیٹسمین رن آئوٹ ہوئے۔

مزید خبریں :