11 جنوری ، 2012
کرچی… پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا نے کہا ہے کہ فیڈریشن پر الزام لگانے والے ثابت کریں یا معافی مانگیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم ضیا نے کہاکہ سابق اولمپئنز نے انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں ،وہ الزامات واپس لیں یا معافی مانگیں ،ورنہ انہیں عدالت میں لے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے کہاکہ سابق کھلاڑیوں نے الزامات لگاکر ہاکی اورملک کانام بدنام کیاہے، کھلاڑی کوئی بھی ہوملک یا کھیل سے بڑانہیں۔اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان کی حالت بہتربنانے کے لیے 52کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔