06 دسمبر ، 2014
لاہور.......تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان الیکشن ٹریبونل لاہورکےروبرو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہو گئے ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،کارکنوں نے عمران خان کی آمد پر زبردست نعرے بازی کی،اسی دوران حریف اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی نعرے بازی کی اور ماحول گرم ہوگیا۔عمران خان نےاین اے122میں انتخابی دھاندلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی دھاندلی کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے،گزشتہ سماعت کےدوران عمران خان کے گواہوں نے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں ۔عمران خان کوجسٹس کاظم ملک نے طلب کیا تھا۔