کھیل
06 دسمبر ، 2014

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بلجیم نے پاکستان کو ہرادیا

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بلجیم نے پاکستان کو ہرادیا

بھوبنیشور......چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں بلجیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے بھی آسٹریلیا کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا۔بھارتی شہر بھوبنیشور میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلےمیچ میں مقابلہ بلجیم سےتھا،یورپی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی گرین شرٹس کو دبائو میں رکھا،بلجیم نے 10ویں ہی منٹ میں برتری حاصل کرلی،جسے جلد پاکستان نے برابر کردیا،لیکن بلجیم کی ٹیم نے ایک اور گول کرکے اسکور دو ایک کردیا، یہ برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔انگلش ٹیم نے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کو تین ایک سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :