07 دسمبر ، 2014
بھوبنیشور......چمپئنزٹرافی ہاکی میں آج ٹیم پاکستان اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی،بھارت کا مقابلہ ارجنٹینا سےہوگا،جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی شہر بھوبنیشور میں جاری ایونٹ میں آج بھی چار میچز شیڈول ہیں ،گروپ اے میں شامل ٹیم پاکستان اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلے گی،ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بلجیم کے ہاتھوں دو ایک سے شکست ہو چکی ہے ،ایونٹ میں میزبان بھارت کا مقابلہ آج ارجنٹینا سے ہوگا،دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ایک اور میچ جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔