07 دسمبر ، 2014
سکھر ......جمعیت علماء اسلام ف کےصوبائی جنرل سیکریٹری مرحوم ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ 27 دسمبر سے پہلے اُن کے والد کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کیا گیا تو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر لاڑکانہ اور گڑھی خدا بخش جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا،ناصر محمود سومرو نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے سندھ میں 19 دسمبر کو ب احتجاج کیا جائے گا،پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا لیکن پولیس کی جانب سے نہیں بتایا جارہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کیا پیشرفت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے والد کی شہادت پر وزیر اعلی سندھ سمیت کسی صوبائی وزیر کی جانب سےتعزیت نہیں کی گئ۔