07 دسمبر ، 2014
پشاور......قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے ایبٹ آباد میں ہزارہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔آفتاب شیر پاؤ نے ہزارہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ابرار رشید ، جنرل سیکریٹری نثار احمد خان اور دیگر اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ دھاندلی ثابت کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔اس کے لئے آئینی ادارے الیکشن ٹر یبونل ہی ہیں۔انہوں نےکہا کہ اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو نواز شریف کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔