07 دسمبر ، 2014
کراچی......کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے اہلسنت و الجماعت کے کارکن کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن چورنگی کے قریب پٹرول پمپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سےدو افراد زخمی ہوگئےجنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جب راستے میں ایک شخص دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے محمد صادق اسپتال میں زیر علاج ہیں ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ان کی جماعت سے تھا اور وہ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔