25 اپریل ، 2012
واشنگٹن… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے مساوی سلوک کی درخواست کی ہے کوئی رعایت نہیں مانگی ،قانون اور عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی گواہ کو ملنے والی سہولت پاکستانی شہری کو بھی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی بیرون ملک کام کرتے ہیں وطن واپسی کاحکم دینے کاقانون نہیں۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ واپس تو آنا ہی ہے، سوال یہ ہے کہ کب اور کن حالات میں، ڈھائی ماہ پاکستان میں تھا تو کسی اور کے بیان کا انتظار کیا جاتا رہا،پیپلز پارٹی سے تعلق نہ ہوتا تو نہ تحقیقات ہوتی نہ فوراً آنے کے احکام ملتے۔