08 دسمبر ، 2014
گھوٹکی .....اوباڑو کے قریب کھمبڑا میں گلی میں کھڑے ہونے کے تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم سے دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کھمبڑا کے علاقے میں گلی میں گھر کے دروازےکے سامنے نوجوان کے کھڑے ہونے پر2 برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ ڈنڈے کلہاڑی اور فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو میں منتقل کردیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر ریفر کیا گیا ہے۔