پاکستان
08 دسمبر ، 2014

حافظ آباد : ملزمان کاگھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں بیوی ہلاک

حافظ آباد : ملزمان کاگھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں بیوی ہلاک

حافظ آباد ......حافظ آباد میں ملزمان نےگھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔جس سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ مدینہ کالونی میں پیش آیا۔ملزمان نےرات گئےگھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔جس سے گھر میں سوئےمیاں بیوی ہلاک ہوگئے۔مقتولین احمد علی اور ثمن رانی نے24نومبر کو پسند کی شادی کی تھی اور فیصل آباد کے رہائشی تھے۔پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال حافظ آبادمنتقل کردیاہے۔

مزید خبریں :