08 دسمبر ، 2014
دبئی......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا،ٹیم مینجر معین خان کہتے ہیں کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض نے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مقابلے کے لیے تیار ہیں،لیکن کوئی فٹنس مسائل کے باعث پریشان ہےتو کسی کی پریشانی کی وجہ آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی ہے۔جسے آزمانا ہے آزما لو،جسے کھلانا ہے کھلالو،پھر موقع نہیں ملے گاکیونکہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ بہت اہم سیریز ہے۔پانچ میچز ہیں بنالو ٹیم کمبی نیشن ،سیریز کے لیے بھی ورلڈ کپ کے لیے بھی ،لیکن کپتان مصباح کے لیے اصل پریشانی بولنگ کمبی نیشن کی بات ہے۔سعید اجمل ،محمد حفیظ پر پابندی اورجنید ان فٹ ہیں۔ایسے میں عمر گل ،ذوالفقار اور محمد عرفان کا اہم رول ہو گا۔بیٹنگ لائن اپ میںیونس خان شامل ہوئے ہیں ، ٹیسٹ میں تو ان کا جواب نہیں،البتہ انہیں ون ڈیز میں اعتماد بحال کرنا ہوگا۔دوسری جانب کئی اسٹارز سے محروم ٹیم میں گپٹل بھی شامل نہیں ہوںگے ،جو ان فٹ ہو گئے ہیں ، البتہ روز ٹیلر ،ولیمسن،اور رونکی سب ہی فارم میں ہیں ۔