پاکستان
08 دسمبر ، 2014

فیصل آباد : حالات کشیدہ ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

فیصل آباد : حالات کشیدہ ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

فیصل آباد.......فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے ہیں، نعرے بازی اور دھکم پیل کی جارہی ہے۔ بعض مقامات پر انڈوں،ڈنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاہم پولیس بیچ بچاؤ کرارہی ہے ۔ تحریک انصاف کے مظاہرین نے ملت روڈ ، کلیم شہید چوک ، عبداللہ پور چوک ، اور سمندری روڈ ٹائرجلا کر بلاک کردیں ۔ تعلیمی اداروں کو بند کرانے کی کوشش ۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ گھنٹا گھر پر آٹھوں بازار معمول کےمطابق کھلیں گے ۔

مزید خبریں :