پاکستان
08 دسمبر ، 2014

ا حتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ،شہباز شریف

ا حتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ،شہباز شریف

لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ ا حتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا۔ لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکانیں زبردستی بند کرانے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان کاکہناتھاکہ آزادی کے ساتھ کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت تاجروں اور کاروباری حضرات کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

مزید خبریں :