25 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دستی بم حملے کی ایف آئی آر نامعلوام ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی۔تھانہ سربند کی حدود میں واقعہ بٹة تل بازار میں گذشتہ روز دستی م بم حملہ ہواتھا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد ذخمی ہوئے۔ حملہ کی ایف آئی آر تھانہ سربند میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی ہے جس مین دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملو ث شر پسند خیبر ایجنسی فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے ہین اس لئے ان کی گرفاری عمل میں نہیں آسکی۔