پاکستان
08 دسمبر ، 2014

لاہور:بجلی بلوں میں سرچارجز کی وصولی، درخواست چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی

 لاہور:بجلی بلوں میں سرچارجز کی وصولی، درخواست چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی

لاہور........لاہورہائی کورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےبجلی کے بلوں کےذریعے مختلف سرچارجز کی وصولی کےخلاف درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کوبھجوا دی۔ درخواست گزاراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیاہےکہ بجلی کے بلوں کےذریعے نیلم جہلم ،ڈی ایس اوریواوایس کےناموں سے مختلف قسم کےسرچارجز عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں،جن کی وجہ سےمہنگائی کے مارے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیاہے جبکہ ان کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو کر رہ گئی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کوبھجواتے ہوئےسفارش کی کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے،لہٰذا اسے ڈویژن بنچ کے روبروسماعت کےلئے پیش کیاجائے۔

مزید خبریں :