پاکستان
08 دسمبر ، 2014

لاہورہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کی درخواست مستردکر دی

لاہورہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کی درخواست مستردکر دی

لاہور.......لاہورہائی کورٹ نےپنجاب حکومت کی درخواست مستردکردی،درخواست میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعاکی گئی تھی۔پنجاب حکومت نےلاہورہائی کورٹ کےروبرودائررِٹ درخواست میں مؤقف اختیارکیاتھاکہ پاکستان عوامی تحریک کےکارکن ہنگامہ آرائی کرنے اور سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث ہیں۔ان کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں،لہٰذاان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔لاہور ہائی کورٹ کے2رُکنی بنچ نےیہ درخواست مستردکردی۔

مزید خبریں :