پاکستان
08 دسمبر ، 2014

فیصل آباد میں جو ہوا اس کے پیچھے ن لیگ کے وزرا کا ہاتھ ہے،شاہ محمود

فیصل آباد میں جو ہوا اس کے پیچھے ن لیگ کے وزرا کا ہاتھ ہے،شاہ محمود

لاہور .....تحریک انصاف کے رہ نما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سرکاری اہل کاروں نے اکسایا، کارکن پر امن احتجاج کرنا چاہتے تھے،کل کورکمیٹی کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔جو کچھ فیصل آباد میں ہوا، اس کے پیچھے ن لیگ کے وزرا کا ہاتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معیشت کو نقصان حکومت کی ہٹ دھرمی نے پہنچایا ،ہم نے 116 دن سے دھرنے کو پُرامن رکھا ،سندھ میں غوث علی شاہ کا کیس بھی ہمارے کیس سے ملتا جلتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے کارکن شہید اور زخمی ہوئے ہیں ،جو کچھ ہوا ن لیگ کی ایما پر ہوا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کو انڈے اور ڈنڈے دیےگئے ، میری کارکنوں سے اپیل ہے کہ پُرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں،ہم آرہے ہیں ،کارکن ڈٹے رہیں ۔

مزید خبریں :