پاکستان
08 دسمبر ، 2014

کشمور:چینی شہری اپنے کواٹر میں پر اسرار طور پر ہلاک

کشمور:چینی شہری اپنے کواٹر میں پر اسرار طور پر ہلاک

کشمور ......کشمور گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے پراجیکٹ میں کام کرنے والا چینی شہری اپنے کواٹر میں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے پراجیکٹ میں کام کرنے والا چینی شہری مسٹر وانگ اپنے کواٹر میں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا جس کی لاش دروازہ توڑ کر نکال لی گئی اور بعد میں ڈی ا یچ کیو اسپتال کشمور پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی گئی۔تاہم ایس ایس پی کشمور عمر اجمل کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چینی شہری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :